پاک بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا شیڈول سے ہٹ کر ہاٹ لائن پر رابطہ

پاکستا ن نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو امن کے لئے خطرہ قرار دیا ھارت کو جارحیت کابھاری خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے،پاکستانی ڈی جی ایم او

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا شیڈول سے ہٹ کر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کو امن کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو جارحیت کابھاری خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز نے ہفتہ کی شب ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ۔

یہ رابطہ شیڈول سے ہٹ کر تھا۔ پاکستان کے ڈی جی ایم او نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں امن کے لئے خطرہ ہیں۔ بھارتی خلاف ورزیوں سے صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ بھارتی فوج کی خلاف ورزیاں غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ ہیں۔ بھارت کو جارحیت کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :