کراچی،حادثات، واقعات میں 2افراد جا ں بحق، شیر خوار بچی گولی لگنے سے زخمی

ہفتہ 18 نومبر 2017 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) حادثات اور واقعات میں 2افراد جاںبحق جبکہ 5سالہ بچی جھلس کر اور شیر خوار بچی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ملیرسعود آبادبیت المکرم مسجد کی چھت سے گرکر 36سالہ ثمیرخاں ولد صادق خاں جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے فیز 1میں واقع گارڈن ا پارٹمنٹ کی تیسری منزل پر کا م کے دوران گر کر 25سالہ عادل ولد محمددین محمد جاںبحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی،متوفی کالاپل کا رہائشی تھا۔بلدیہ اتحاد ٹاون میں واقع گھر میں 5سالہ بچی فضادختر فیضان جھلس کر زخمی ہوگئی جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔لانڈھی قذافی ٹاون گلی نمبر 3میں واقع گھر میں نامعلوم سمت ا?کر گولی لگنے سے 3ماہ کی شیر خوار بچی شندا دختر عجب خاں زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،گولی بچی کی کمر میں لگی۔

متعلقہ عنوان :