ایل او سی پر بھارت کی طرف سے بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے،چوہدری محمد برجیس طاہر
خطے کے امن اور ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سد باب کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینا ہو گا ،بیان
اتوار 19 نومبر 2017 17:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں کی آزادی کو دبانے کے لئے کشمیری لیڈر شپ کو قید اور نظر بند کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں کالے قوانین کا نفاذ ہے اور کسی غیر جانبدار انسانی حقوق کے ادارے کو مقبوضہ وادی میں داخلے کی اجازت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کا اندازہ امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ خودبھارت کے ایک انسانی حقوق کے کمیشن نے مقبوضہ وادی میں ہزاروں اجتماعی قبروں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی کشمیری نوجوان کوشہید کیا جاتا تو ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں کشمیری عوام اُس نوجوان کے جنازے میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی ناجائز قبضے کے خلاف اپنے غم و غصے کا بھی اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جانب سے شہداء کی پاکستانی پرچم مین تدفین ان کی پاکستان سے وابستگی اور اُس رشتے کا اظہار ہے جس کا اظہار قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردے کر کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل کی غیر متزلزل آزادی کی جدوجہد اور خود بھارت کے چند سابق فوجی و سول احکام کے تجزیات سے بھارت کی آنکھیں کھل جانی چاہیے اور اس کو علم ہو جانا چاہیے کہ بھارت کسی بھی صورت میں مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتا اور یہ کہ اُس کو اس مسئلے کے حل کیلئے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حق خود ارادیت دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور ہندو انتہا پسند نظریات میں شدت نہ صرف خطے کے امن بلکہ خود بھارت کے لیے بھی خطرہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات قائم کیے بغیر بھارت کا Incredible India بننے کاخواب پورا نہیں ہو سکتا اور اس کے لئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بد ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سد باب کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینا ہو گا ۔انہوں نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے پربھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی سے خطے کو امن و امان کے حوالے سے شدید خطرات سے لا حق ہو رہے ہیں اور کوئی چنگاری کسی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایل او سی اور وورکنگ بائونڈری پر اشتعال انگیزی کو فوری بند کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہماری فوج بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خطے کے امن اور ترقی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اور بین الاقوامی برادری کو اپنے ذاتی سیاسی و معاشی مفادات سے بالاتر ہو کر اس مسلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.