بینظیر بھٹو کا وصیت نامہ جعلی تھا جس کا اظہار مخدوم امین فہیم نے اپنی زندگی میں کر دیا تھا ، ڈاکٹر عارف علوی
قطری خط کی طرح اس وصیت نامے میں کوئی حقیقت ہوتی تو ظاہر ہو جاتی ، آصف زرداری نے چالاکی کر کے پاکستان کھپے کا نعرہ لگاکر بینظیر کا کارڈ استعمال کیا ، اقتدارمیں آکر ان کے خون سے بھی انصاف نہیں کیا تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کا شہدادپور میں میڈیا سے گفتگو
پیر 20 نومبر 2017 16:42
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوںنے سندھ میں کرپشن کر کے دبئی میں مال اکٹھا کر کے سندھ کو کنگال کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی خوشحال سندھ دیکھنا چاہتی ہے۔
آصف زرداری کوسندھ میں پی ٹی آئی سے خطرہ ہے ۔ پی پی پی نے سندھ کو تباہی کے کنارے تک پہنچانے میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصطفی کمال اور فاروق ستار میں اتحاد کرا کر آپس میں بنانے کی کوشش والا ایک ڈرامہ تھا ۔ دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کو بلدیہ ٹائون سانحہ میں 268 بیگناہ افراد کی جانیں یاد نہیں ہیں ۔ الطاف حسین سمیت متحدہ کے رہنمائوں کے ہاتھ بلدیہ ٹائون سانحہ کے بیگناہ افراد کے خون میں رنگے ہوئے ہیں ۔ الطاف حسین کو ان کی باتیں نہیں بچا سکتی ہیں۔ سندھ میں پی ٹی آئی کے جلسوں نے جیالوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماء ایوب شر ، میر ملوک تالپور ، غلام مصطفی مری ، لیاقت پنھور، چوہدری نوید انجم ، مشتاق جونیجو ، منو چر گجر سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
عام انتخابات میں شب خون مارا گیا، الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم 47 لکھ کر دیئے گئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.