مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں،یہ سفر جاری رہے گا،مراد علی شاہ
مخدوم امین فہیم ہر اچھے برے وقت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے، آج جمیل الزماں بلاول بھٹو کیساتھ بیٹھے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ کا برسی کی تقریب سے خطاب
پیر 20 نومبر 2017 18:00
(جاری ہے)
وزیراعلی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی لازم و ملزوم ہیں، مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں، مخدوم خاندان اور پیپلز پارٹی کا سفر انشا اللہ جاری و ساری رہے گا، ہالا کالج کا قیام مخدوم امین فہیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، مخدوم امین فہیم کے خاندان کی بے تحاشہ قربانیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ مخدوم امین فہیم ہر اچھے برے وقت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے، آج جمیل الزماں بلاول بھٹو کیساتھ بیٹھے ہیں اور یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا، مخدوم امین فہیم نے پیپلز پارٹی کے ہر اچھے اور برے دور میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، محبت اور دوستی کا سفر بڑھتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے چیرمین بلاول بھٹو نے حکم دیا کہ کالج بنایاجائے اور آج کالج منصوبے کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کر رہا ہوں، ہالا کالج کا قیام مخدوم امین فہیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد کالج تیار ہوگا،بلاول بھٹو بطور وزیراعظم اس کا افتتاح کرینگے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.