علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی میزبانی میں متحدہ نظام مصطفی محاذ کااجلاس ، قومی سطح پر سیاسی سرگرمیوں اورعوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان
سمبر کو نظام مصطفی علما مشائخ کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل سمیت منشور کا اعلان کیاجائے گا،ربیع الاول کے بعد چاروں صوبوں میں بڑے سیاسی جلسے منعقد کئے جائیں گے ، کراچی سے راولپنڈی تک کاروان چلایا جائے گا،4 نومبر کو ملک بھر میں " یوم ختم نبوت " منایا جائے گا، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو فوری طورپر برطرف کیاجائے،اجلاس میں فیصلے
پیر 20 نومبر 2017 19:52
(جاری ہے)
اجلاس میں متحدہ نظام مصطفے محاذ کے کنوینر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ، جماعت اہل سنت کی مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، جے یو پی کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی ، نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب ، جمعیت علما پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری ، جے یوپی نیازی کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد عباس ہاشمی ، فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن ، قومی اسمبلی کے سابق رکن صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ، سابق ایم این اے محمد عثمان خان نوری ، میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ ، پنجاب اسمبلی کے رکن پیر سید محمد محفوظ مشہدی ، عبدالرزاق ساجد ، صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی ، امانت علی زیب ، سید جواد الحسن کاظمی ، ڈکٹر ظفر اقبال جلالی اور دیگر نے شرکت کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 20دسمبر کو ملک گیر علما و مشائخ کنونشن منعقد کر کے رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی کہ ختم نبوتؐ حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کی برطرفی تک عوامی بے چینی ختم نہیں ہو گی ۔
ختم نبوتؐ کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔ پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو کسی اور مسئلے پر برطرف کیا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو ختم نبوت کے مسئلے پر بر طرف کیوں نہیں کیا جا سکتاایک سوال کے جواب میں علامہ سیدحامد سعید کاظمی نے کہاکہ تحریک لبیک کیمطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کومتنبہ کرتے ہیں کہ شرکاء دھرنا پر تشد دسے بازرہے اوربامقصد مذاکرات سے معاملہ پرامن طور پر حل کیا جائے ۔ ملکی حالات اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لے کر آئیندہ کا مشترکہ انتخابی لائحہ عمل تیار کیا گیا ایک سوال کیجواب میں جماعت اہل سنت پاکستان کیمرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے بتایا کہ اتحاد میں اہل سنت کی دیگرجماعتوں سمیت آستانوں کے مشائخ عظام شامل کیاجائے گامیلادالنبی کے تمام پروگراموں کو ختم نبوت سے منسوب کیا جائے گا عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پریس کانفرنس میں اہل سنت کے رہنمائوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اہل سنت مشترکہ طورپرلڑیں گے انتخابی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے اہل سنت استحکام وطن اورنظام مصطفی کے نفاز کیلئے سیاسی میدان میں بھر پور عملی جدوجہد کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.