پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی منصوبہ دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی جہت سے روشناس کرائے گا،
پاکستان کے عوام چینی حکومت اور چینی عوام کے پاکستان کیلئے جذبہ خیرسگالی اور کثیرالجہتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اقتصادی راہداری کے ابتدائی منصوبے اپنی تکمیل کے اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا ساتویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
منگل 21 نومبر 2017 12:45
(جاری ہے)
طویل المدتی منصوبہ دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی جہت سے روشناس کرائے گا۔
انہوں نے کہاکہ طویل المدتی منصوبے کی منظوری سے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مختلف شعبوں تک وسعت دینے میں مدد ملے گی، پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی تعاون کے ساتھ ساتھ سماجی رابطوں کو بھی وسعت اور نئی بلندی ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار اقتصادی راہداری کے مشترکہ اجلاس میں نجی و کاروباری شعبے کو نمائندگی دی گئی ہے،آنے والے دنوں میں پاکستان اور چین سرکاری سطح پر کاروباری و تجارتی وفود کے باضابطہ تبادلے کا اہتمام کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت ترقی کے عمل میں تمام شعبہ ہائے زندگی کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، اقتصادی راہداری کے موجودہ انتظامی ڈھانچے اور دائرہ تعاون جو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اقتصادی راہداری کے فریم ورک میں انفراسٹرکچر، توانائی کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے، تعلیم اور صحت کو بھی شامل کیا جا رہا ہے،گوادر کے منصوبے وہاں کے عوام اور ملکی ترقی کیلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کے بیشتر منصوبے کامیابی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، اقتصادی راہداری کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صنعتی تعاون کے مرحلے کا باضابطہ آغاز ہوجائے گا، صنعتی تعاون سے پاکستان میں ٹیکنالوجی، مہارت اور علم کی منتقلی یقینی بنائی جاسکے گی۔انہوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان میں علم پر مبنی معیشت کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.