مکہ اور طائف کے بعد سعودی ساحلی جدہ میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج، مزید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 21 نومبر 2017 15:10

مکہ اور طائف کے بعد سعودی ساحلی جدہ میں طوفانی بارش سے نظام زندگی مفلوج، ..
جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 21نومبر 2107ء) مقامی ذرائع ابلاغ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جدہ میں آج بروز منگل کو صبح سویرے کالے بادلوں کی آمد کے ساتھ ہی بارش شروع ہوگئی۔ ۔بارش سے قبل بادلوں کی گھن گرج سے لوگ خاص طور پر بچے خوفزدہ ہوگئے۔ دن بھر طوفانی بارش جاری رہنے کے بعد پورا شہر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ نظام زندگی بھی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

جبکہ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے کی تاکید ہے اور ساحلوں کا بھی رخ کرنے سے منع کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ سعودی شہروں مکہ، جدہ، طائف اور دیگر میں مزید طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ سعودی شہروں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کی ویڈیو ملاحظہ کریں: