Live Updates

عمران خان کاعائشہ گلالئی کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 نومبر 2017 20:11

عمران خان کاعائشہ گلالئی کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ سپریم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 نومبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،عائشہ گلالئی پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی بنی ہے،نااہل قرار دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کیخلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ عائشہ گلا لئی تحریک انصاف کی مخصوص نشست پررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شیخ رشید کو ووٹ نہیں دیا تھا۔پارٹی پالیسی کے خلاف چلنےپر وہ اسمبلی رکنیت سے نا اہل ہو چکی ہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمشین کو نااہلی کی درخواست کی لیکن الیکشن کمیشن میں دائرریفرنس کے قانونی نکات کو زیرِغور نہیں لایا اورحقائق کے برعکس فیصلہ دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن سےعائشہ گلالئی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسمبلی رکنیت سے نا اہل کرنے کی استدعا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات