جامعہ سندھ ، ملحقہ کالجز میں بی اے، بی کام، بی ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ اول و دوم، ایم اے پریویس و فائنل کے سالانہ امتحانات کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 23 نومبر 2017 21:46

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز میں بی اے، بی کام، بی ایس سی ہوم اکنامکس پارٹ اول و دوم، ایم اے پریویس و فائنل کے سال کے سالانہ امتحانات کے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اب 5000 لیٹ فی کے ساتھ 11 دسمبر تک فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس کے بعد فارم جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :