بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کی کارروائی ،ْ2 شرپسند مارے گئے

ہفتہ 25 نومبر 2017 12:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2017ء) بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 شرپسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیویز نے بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیر اندرگزی میں سرچ آپریشن کیا تو علاقے میں موجود شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔لیویز ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں 2 شرپسند ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ولی جان اور خیر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :