وطن عزیز کے ہر فرد کو بلا تفریق صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر
حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر عوام کو مختلف متعدی و غیر متعد ی بیماریوں سے بچانے کیلئے آگاہی ‘معیاری تشخیص و علاج کی جدید ترین فراہمی اولین ترجیح ہے ‘شعبہ صحت میں حکومت پنجاب کے اقدامات قابل ستائش ہیں‘ہیلتھ کونشن 2017سے ڈپٹی کمشنر قصور اور دیگر کا خطاب
ہفتہ 2 دسمبر 2017 17:51
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالسلام عارف ‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘اسسٹنٹ کمشنرز امتیاز احمد کھچی ‘احمد رضا بٹ ‘سیف اللہ ساجد ‘انعم اختر ‘شیخ سعد وسیم ‘ضلعی چیئر مین بیت المال ناصر محمود خاں ‘وائس چیئر مین مارکیٹ کمیٹی جمیل احمد خاں ‘چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیک احمد ‘ڈاکٹرز اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے شعبہ صحت کیلئے 265ارب روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کے ہیلتھ ریفارم روڈ میپ کے تحت ایک جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تاریخی اقدامات جن میں ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ کا قیام ‘تحصیل و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی تجدید نو ‘معیاری ادویات کی مفت فراہمی ‘الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ‘نان کلینکل اور اینسلری کلینکل سروسز کی آئوٹ سورسنگ ‘پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ایم ایس ڈی ایس کے مطابق ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ‘سینٹرل ویئر ہائوسز کا قیام ‘کولڈ چین مینجمنٹ سسٹم کا قیام ‘جعلی اور غیر معیاری ادویات کا خاتمہ ‘محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا قیام ‘پنجاب ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کا قیام ‘معیاری سہولیات کو عام آدمی کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام ‘ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام ‘پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ‘پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام ‘انفیکشن کنٹرول پروگرام ‘آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام اور صحت خدمت ایوارڈ جیسے عظیم الشان منصوبے شامل ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہیلتھ کنونشن 2017ء 2دسمبر سے 11دسمبر تک جاری رہے گا۔ جس میں مختلف پروگرامز جن میں سیمینارز ، ہیلتھ فیسٹول کا انعقاد ، صحت مند بچوں کے مقابلہ جات ‘آگاہی واکس ‘فلوٹس ‘بیماریوں سے بچائو اور تشخیص کیلئے آگاہی کیمپس لگائے جائینگے ۔ اس موقع پر شیخ سعد وسیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور شعبہ صحت میں حکومت پنجاب کے جاری منصوبوں کی تعریف کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.