یمن میں ہیضے کی وباء دوبارہ پھیل سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت

پیر 4 دسمبر 2017 11:12

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے یمنی ہسپتالوں کیلئے ایندھن، پانی کے پمپس اور امدادی سامان روکنے کی وجہ سے خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں ہیضے کی وباء دوبارہ پھیل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے جنیوا میں بتایا کہ یمن میں اب بھی 35 اضلاع سے ہیضے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں پہلے ہی تقریباً آٹھ ملین افراد کو ہیضے کی وباء کا خطرہ ہے تاہم گزشتہ گیارہ ہفتوں سے بیماری میں مبتلا ہونے والے نئے افراد کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :