ایڈیشنل سیشن جج گلگت خورشید احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت کا اضافی چارج دیدیاگیا

پیر 4 دسمبر 2017 12:38

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) چیف جج چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد کی منظوری سے ایڈیشنل سیشن جج گلگت خورشید احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت کا اضافی چارج دے کر رجسٹرار چیف کورٹ احمد جان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج گلگت علی بیگ کا بطور جسٹس چیف کورٹ جی بی تقرری سے خالی ہونے والی آسامی پر ایڈیشنل شیشن جج گلگت خورشید احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ شیشن جج گلگت کا اضافی چارج دیکررجسٹرار چیف کورٹ احمد جان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا‘جج خورشید احمد بطور ایڈیشنل جج گلگت اپنے فر ائض انجام دے رہے ہیں۔

انکو ہنگامی بنیادوں پر عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چیف جج چیف کورٹ وزیر شکیل احمد کی منظوری سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گلگت کابھی اضافی چارج دیدیا گیا۔

متعلقہ عنوان :