آ ج کے طا لب علم کو اپنی تعلیم حا صل کر نے کے بعد ز ند گی کی دوڑ میں سچا ئی کا د امن نہیں چھو ڑ نا چا ہیے اورکبھی بھی جھو ٹ کا سہا ر ا لے کر کا م نہیں کر نا چا ہیے ،میںنے جو تعلیم حا صل کی اس کو اپنے پیا ر ے ملک پا کستا ن کی خد مت میں کا ر آ مد کر دیا ،ایک انجینیرکی ذمہ د ار ی بہت زیا دہ ہو تی ہے اس کو مختلف پر اجکٹس میں کا م کر نا ہو تا ہے اس کا عقل و فہم سے کا م کر نا لا ز م ہو تا ہے

معر وف ایٹمی سا ئنسد ان ڈ اکٹر عبد القد یر خا ن کا کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطا ب

بدھ 6 دسمبر 2017 17:26

آ ج کے طا لب علم کو اپنی تعلیم حا صل کر نے کے بعد ز ند گی کی دوڑ میں سچا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2017ء) معر وف ایٹمی سا ئنسد ان ڈ اکٹر عبد القد یر خا ن نے کہا ہے کہ آ ج کے طا لب علم کو اپنی تعلیم حا صل کر نے کے بعد ز ند گی کی دوڑ میں سچا ئی کا د امن نہیں چھو ڑ نا چا ہیے اورکبھی بھی جھو ٹ کا سہا ر ا لے کر کا م نہیں کر نا چا ہیے، میںنے جو تعلیم حا صل کی اس کو اپنے پیا ر ے ملک پا کستا ن کی خد مت میں کا ر آ مد کر دیا، ایک انجینیرکی ذمہ د ار ی بہت زیا دہ ہو تی ہے اس کو مختلف پر اجکٹس میں کا م کر نا ہو تا ہے اس کا عقل و فہم سے کا م کر نا لا ز م ہو تا ہے۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ،ڈ اکٹر قد یر خا ن نے کہا کہ وہ آ ج بھی روزانہ صبح قر آ ن کر یم کی تلا وت کر تے ہیں انہوں نے طلبا ء اور طا لبا ت کو بھی اس کی تلقین کی ،تقر یب کے مہما ن خصو صی چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرجاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ ان کے ادا ر ے نے کو نسل کے لا ئنسس کے لیے انجیر نگ کی ڈ گر ی کے حا مل افر اد کے لیے قو انین میں تر میم کر کے آ سا نیا ں پید ا کر د ی ہیں اور بیر ون مما لک سے ملٹی نیشنل کمپنیو ں کی پا کستا ن میں تر قیا تی کا مو ں اور منصبو ں میں 70فی صد پا کستا ن کے انجینے کا شا مل ہو نا لا ز می قر ار دے د یا ہے، انہو ں نے کہا کہ تعلیم کسی قوم کے روشن مستقبل کا تعین کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تعلیم ہی اقوام اور افراد کو باعزت مقام دلانے کی جانب ایک پائیدار پیش رفت کی ضمانت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے ہنر مند افرادی قوت پیدا ہوتی ہے اور یہی ہنر مند افراد ہی ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک کو ریا ضی دانوں، کیمیائی تجزیہ کاروں، انجینئرز اور دوسروں ماہرین کی اشد ضرورت ہے ،کانووکیشن میںمینجمنٹ سائنسز،الیکٹریکل انجینئرنگ، الیکٹرونک انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ کمپیوٹر سائنس ،بائیو سائنس ، بائیو انفارمیٹکس اور ریاضی کے شعبوں میں پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم بی اے،بی بی اے اور بی ایس کی858گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں ،مجموعی طور پرنصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے پرعمرشہزاد کو جناح گولڈ میڈل دیا گیا اور وہ سا ل کے بہتر ین طا لب علم قرار پا ئے،۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد منصور احمد نے معزز مہمانوں ، طلباء طالبات اور ان کے والدین کو خوش آمدید کہا۔ اور خطبہ اسقبا لیہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات اپنی قابلیت ، وقار اور عزم مصمم کے بل بوتے پر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا شمار تحقیقی سرگرمیوں اور گریجوایٹس پروگراموں پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی بدولت ملک کی نمایاں یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے انہوں نے کانووکیشن کو طلباء اور طالبات کی زندگی کا اہم سنگ میل قرار دیا۔

انہوں نے طلباء اور طالبات کو مبارکباد دی اور یونیورسٹی کی جانب سے اعلیٰ تعلیم کی حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا ،کانووکیشن میں 22طلباء وطالبات کومختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی گئیں جن میںاحمدفراز، اعجازمصطفی ہاشمی، عفت رسول، ارم ناز، جمشید خان، نورین ظفر،سعدیہ شاہین، شبر حسین،شازیہ فیض، سمیہ فاطمہ چغتائی، سید طاہر حسین رضوی اور سیدہ فائزہ عروج بنوری نے شعبہ مینجمنٹ سائنسز، احمد یار، غلام مرتضیٰ،عمران خان،محمد یعقوب وانی،محمد ریاض اور سید اسامہ علی شاہ نے انجینئرنگ کے شعبہ میں،منیر احمد، سمیع اللہ خان اورشفیق الرحمن نے کمپیوٹرسائنس میں جبکہ عقیلہ شاہین نے ریاضی کے شعبہ میںڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

اس کے علاوہ 46طلباء اور طالبات کونمایاں کارکردگی دکھانے پر میڈلز بھی دیئے گئے جن میں 29سونے ، 10چاندی اور 7کانسی کے تمغے شامل تھے۔