صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی

ہفتہ 2 اگست 2025 11:33

صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اپنی پالیسی کا مرکزی ستون بنا چکی ہے۔