آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی

ایسی حکومتیں جو خود کو طاقتور سمجھتی ہیں جب وہ جاتی ہیں تو پتا بھی نہیں چلتا، فیصل آباد میں دو پولیس ملازمین کی گواہی پر 108 افرد کو سزا جبکہ زین قریشی کو بری کردیا گیا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 1 اگست 2025 21:55

آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک ..
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2025ء) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آئین ہمیں پرامن احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید تحریک میں جماعتیں شامل ہوجائیں گی، ایسی حکومتیں جو خود کو طاقتور سمجھتی ہیں جب وہ جاتی ہیں تو پتا بھی نہیں چلتا۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی رجیم ، سرکار اور فسطائی سیاسی جماعتیں جن کو اپنے مخالفین کو ختم کرنے کیلئے بٹھایا جاتا ہے جب حد سے زیادہ گزرتی ہیں تو پھر عوام کی برداشت ختم ہوجاتی ہے اور جب لاوا پھٹتا ہے تو ان کو بہا کر لے جاتا ہے۔

ملک کا آئین ہمیں پرامن احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں آئندہ دنوں مزید جماعتیں شامل ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

ایسی حکومتیں جو طاقتور محسوس کرتی ہیں جب بھی جاتی ہیں تو پتا بھی نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ہمارے ایک کارکن کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ وہ دو کیسز میں بری بھی پوچکا ہے۔ فیصل آباد میں دو پولیس ملازمین کی گواہی پر 108 افرد کو سزا ہوگئی جبکہ انہی اہکاروں کی گواہی پر زین قریشی کو بری کردیا گیا۔

فواد چودھری کو دو بار دفاع کا موقع دیا گیا، کیا باقی لوگوں کو یہ سہولت دی گئی؟ زرتاج گل نے کہا کہ وہ ڈی جی خان میں تھیں فواد چودھری کی بات مان لی گئی جبکہ زرتاج گل کو سزا دے دی گئی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ویزے کے منتظر ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد سے زیر التوا ہے اور وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے بعد ویزے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے درخواستیں وصول کرنے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ سلیمان اور قاسم ویزے کے منتظر ہیں اور وزارت داخلہ سے منظوری کا عمل جاری ہے۔