
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
اسمبلیوں میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو پیسے دے کر ممبر اسمبلی بنے، حکمرانوں کو احساس ہونا چاہیئے کہ نوجوان ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، ہم نے اب ان خرابیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ کنوینئر اے پی پی شاہد خاقان عباسی
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 1 اگست 2025
22:06

(جاری ہے)
ان لوگوں نے پیسے دے کر عہدے حاصل کئے ۔
انہوں نے کہا کہ چینی ملز مالکان براہ راست مال آڑھتی کو بیچتے ہیں، سب کو پتا ہے کہ ملک میں چینی کی قلت ہے پھر بھی ایکسپورٹ کی گئی۔ پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی۔ اگر چینی 100 روپے مہنگی ہوئی تو مطلب 600 ارب روپے ملز مالکان کی جیب گئے۔ پچھلے 6 ، 8 سالوں میں سفارش ختم ہوگئی ہے اب یہ ہوتا ہے کہ پیسے دو اور آپ کا کام ہوجاتا ہے۔ کیا پولیس کا نظام بہتر ہوا؟ کیا حکمرانی اور گورننس کا نظام بہتر ہوا؟ بجلی گیس کے بل کہاں پہنچ گئے اشرافیہ اپنی جیبیں بھرتی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے حالات بہتر ہوئے لیکن عوام غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔ حکمرانوں کو اس بات کا احساس ہونا چاہیئے کہ نوجوان ملک چھوڑ کر جارہے ہیں ،ہم نے ان خرابیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟ کل بہت سارے لوگوں کو دس دس اور بیس بیس سال کی سزا سنائی گئی، 9 مئی اس ملک کیلئے بڑا سانحہ ہے۔ انصاف کے تقاضے ہوتے ہیں انصاف وہ جو ہوتا نظر آئے۔ اپوزیشن لیڈر کو اگر 30 سال سزا دی گئی ہے تو یہ مقدمہ ٹی وی پر چلانا چاہیئے۔ ملک صرف قانون اور آئین کی بالادستی سے ٹھیک ہوگا۔ سیاست ایک دوسرے کو گالی دینے اور نفرت میں بدل گئی ہے۔ عوام کے مسائل معیشت کی مضبوطی سے حل ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.