ہر آنیوالے انتخاب میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے ،ْ
وطن عزیز پاکستان ووٹ کے ذریعے معرض وجود میں آیا اور جب ووٹ کے تقدس کو برقرار نہ رکھا گیا تو آدھا پاکستان ٹوٹ گیا، جو اب بچ گیا ہے اس کو ہم ووٹ کے ذریعے ہی بچا اور چلاسکتے ہیں ،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کاووٹرز کے قومی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب پہلی دفعہ بیلٹ پیپرز خصو صی واٹر مارک کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے جس کا متبادل تیار نہیں کیا جا سکے گا ،ْممبر الیکشن کمیشن الیکٹرانک ،ْ بائیو میٹرک تجربات کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی تاکہ مناسب قانون سازی کی جا سکے، صوبائی الیکشن کمشنر
جمعرات 7 دسمبر 2017 15:40
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، اسی سے ہی بہتری کی توقع ہے ،ْ چاہتے ہیں نوجوان نسل کو ایسا نظام دے جائیں جو مثالی ہو ،ْ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے ،ْ اس پر انگلی اٹھانے سے پہلے ہمیں خود احتسابی کی طرف جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ ملک میں انتخابات کا انعقاد شفاف طریقے سے ہو ،ْ پھر حکومت جس کی بھی بنے وہ اپنی مقررہ آئینی مدت پوری کرے ،ْ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں تو تمام مسائل کا حل ممکن ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو بھی چاہئے کہ وہ بھی جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ممبر الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک کروڑ 20 لاکھ خواتین ووٹرز کا اندراج کم ہے جن کے اندراج کیلئے خواتین کو مفت شناختی کارڈ کا نادرا کے ذریعے اجراء کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ افراد کا شناختی کارڈ ہونے کے باوجود ووٹ درج نہیں ،ْ اس وقت 9کروڑ 70 لاکھ کے قریب ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن کی تعداد نئی مردم شماری کے بعد 10 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی ،ْ انہوں نے بتایا کہ پہلی دفعہ بیلٹ پیپرز خصو صی واٹر مارک کے ساتھ تیار کیا جا رہا ہے جس کا متبادل تیار نہیں کیا جا سکے گا ،ْ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اس سال انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاکہ آئندہ انتخابات سے قبل فہرستوں کو شفاف بنا دیا جائے اور ووٹرز اپنا حق استعمال کر سکیں ،ْ انہوں نے بتایا کہ الیکشن میٹریل کی بروقت خریداری کیلئے ٹینڈرز کی منظوری ،ْ سپیشل واٹر مارک کے ساتھ بیلٹ پیپرز کی اشاعت جیسے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے ،اسی طرح الیکٹرانک ،ْ بائیو میٹرک تجربات کی رپورٹ بھی پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی تاکہ اس سلسلہ میں مناسب قانون سازی کی جا سکے ،ْ انہوں نے بتایا کہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ نتائج میں کسی قسم کا ابہام نہ رہے ،ْ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن پانچ سالہ سٹریٹجک پلان پر عمل پیرا ہے جس میں اب تک 70 فیصد مقاصد حاصل کئے جا چکے ہیں ،ْ اس موقع پر جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال ،ْ عارف نظامی سمیت دیگر مقررین نے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے روشنی ڈالی ،ْ تقریب میں این سی اے کے طلباء نے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے خوبصورت خاکہ بھی پیش کیا جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طالب علم نے ووٹ کے حق کے حوالے سے تقریر میں روشنی ڈالی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.