ملک ابرار احمد کا ووٹ انداراج مہم کی کامیابی کے لئے اراکین پارلیمنٹ ‘راولپنڈی شہر و چھائونی کی یونین کونسلوں اور وارڈوں کے منتخب ممبران کی بھرپور شمولیت پرزور
ووٹوں کے اندارج ‘درستگی کے لئے راولپنڈی ضلع بھر میں 1200سے زائد ڈسپلے سینٹروں سے متعلق عوام کو بروقت آگاہ کیا جائی ملک ابرار کا پوٹھوہار ہال راولپنڈی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ووٹرز ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعرات 7 دسمبر 2017 16:04
(جاری ہے)
تقریب کا انعقاد ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن راولپنڈی اور ایس ایس ڈی او کے اشتراک سے کیا گیا ۔ضلعی الیکشن کمشنر زاہد سبحانی ‘ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس‘ ضلعی امن کمیٹی کے چیئرمین سید اظہار حسین شاہ بخاری کے علاوہ راولپنڈی شہر و چھائونی کے معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راولپنڈی زاہد سبحانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں راولپنڈی کے ووٹروں کی مجموعی تعداد 26لاکھ تھی اور معمول کی ووٹر اندراج مہم کے بعد اب راولپنڈی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 29لاکھ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق 18سال عمر مکمل ہونے پر نادراجیسے ہی قومی شناختی کارڈ جاری کرتا ہے تو اسکے کوائف الیکشن کمیشن کو موصول ہوجاتے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن کی ٹیمیں ڈور ٹو ڈور تصدیقی عمل کے بعد ووٹ رجسٹرڈ کرسکتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات قانون 2017کے مطابق اب ووٹرز اپنے مستقل یا عارضی ایڈریس میں سے کسی بھی ایک آپشن کا استمعال کرتے ہوئے اپنے ایک ایڈریس پر ووٹ اندارج ‘تبدیلی یا درستگی کراسکے گا ۔انہوں نے بتایا کہ 15دسمبر سے ووٹ اندراج مہم شروع کی جارہی ہے جو کہ 10اپریل تک جاری رہے گی اس میں عوام الناس ‘منتخب عوامی نمائندے بھر پور حصہ لیں ۔انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں 1200ڈسپلے سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے جہاں پر ووٹرز سے آویزاں کی جانے والی فہرستوں پر اعتراضات وصول کیے جائیں گے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئر مین ملک ابرار احمد نے کہا کہ ووٹ کے اندراج کے لئے اگر کوئی ذیادہ سب سے فعال اور موثر کردار ادا کرسکتا ہے تو وہ اراکین پارلیمنٹ ‘منتخب بلدیاتی نمائندے ہیں ۔اس عمل میں ان کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس امر کو بھی یقینی بنائے کہ جب پولنگ سکیم تیار کی جائے تو اس میں ووٹر کے لئے قریب ترین پولنگ سٹیشن رکھا جائے تاکہ ووٹر آسانی سے اپنا ووٹ دے سکے ۔ایس ایس ڈی او کے ای ڈی کوثر عباس نے شرکاء کو ووٹ کی اہمیت ‘ووٹ بنانے کے عمل ‘الیکشن کمیشن کے قوانین اور دیگر امور کے حوالے سے آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.