وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس،
اہم فیصلے کئے گئے بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ 2014پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جائے گا،پرندوںکے شکار کے لائسنس اور پرمٹ کا اجراء حکومت بلوچستان کا اختیارہے،پی پی ایل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعض نکات پر صوبائی حکومت کے اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ بھی لیاگیا ، کابینہ کو بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت ترامیم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ اس ضمن میں قائم کمیٹی جلد اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیکر منظوری کیلئے کابینہ کو پیش کرے گی
جمعہ 8 دسمبر 2017 23:04
(جاری ہے)
کابینہ نے پرندوں کی افزائش کے علاقوںمیں شکار پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ صوبائی کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ صوبائی محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی جانب سے پرمٹ اور لائسنس کے اجراء کے بغیر ہر شکار غیر قانونی تصور ہوگا اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرغیر قانونی شکار کی روک تھام کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ شکار کے پرمٹ اور لائسنس کے اجراء کے حوالے سے متعلقہ اضلاع کے عوام اور اراکین اسمبلی کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اجلاس میںسوئی گیس فیلڈ کے حوالے سے پی پی ایل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعض نکات پر صوبائی حکومت کے اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ بھی لیاگیا اور سیکرٹری توانائی کی جانب سے صوبائی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے معاملے کو مؤثر طریقے نمٹانے کیلئے اپنی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دی اور فیصلہ کیاگیا مذکورہ کمیٹی ایم ڈی پی پی ایل اور ڈائریکٹر جنرل وزارت پیٹرولیم سے ملاقات کرے گی اور معاہدے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے تحفظات دور کرنے کیلئے ان سے بات چیت کی جائے گی اورضرورت پڑنے پر کمیٹی وزیراعظم سے بھی ملاقات کرے گی۔ کابینہ کو بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت ترامیم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ اس ضمن میں قائم کمیٹی جلد اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیکر منظوری کیلئے کابینہ کو پیش کرے گی۔ صوبائی کابینہ کو پی ایس ڈی پی 2017-18 کی پیشرفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی کابینہ نے بعض ترقیاتی منصوبوں میںناگزیر ردوبدل کی منظور دی ۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کو محکمہ تعلیم کے تعمیراتی منصوبوں بالخصوص سکولوںمیں صاف پانی کی فراہمی اور ٹوائیلٹس کی تعمیر کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ تمام محکموںکے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور بھرتیوں کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے جبکہ کابینہ کی جانب سے تمام محکموں کو خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیوں کے عمل کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے خالی اسامیوں پر بھرتیوں میں تاخیر اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میںسست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی کوتاہیوں کی -ذمہ داری کسی دوسرے پر نہیں ڈال سکتے۔ عوامی خدمت سیاسی حکومت اور بیوروکریسی کی ذمہ داری ہے۔ یہ صوبہ ہمارا ہے اور اس کے نفع نقصان کے ہم خود ذمہ دار اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں انہوںنے کہا کہ بھرتیوںاور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے نوجوانوںاور عام آدمی کوپہنچے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو روزگار کی فراہمی سب سے بڑی خدمت خلق ہے اور ایک فرد کو نوکری دینے سے ایک پورے خاندان کو چولہا جل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تمام وسائل عوام کی امانت ہیں ترقیاتی فنڈز کے ضیاع اور لیپس ہونے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تمام محکموں کو ضروری قانون سازی کیلئے التواء کا شکار بلوں کو فوری طو رپر منظوری کیلئے صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.