دکھی انسانیت کی خدمت کا دوسرا نام شہباز شریف ہے، محمد یعقوب ندیم سیٹھی

اتوار 10 دسمبر 2017 13:30

قصور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2017ء) ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں ہیلتھ کنونشن منعقد ہوا اس موقع پر 2سو افراد کے فری ٹیسٹ کئے گئے 800افراد کو فری ادویات دی گئیں،ہیلتھ کنونشن میں ایم پی اے ندیم یعقوب سیٹھی، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسرڈاکٹر عبدالحمید ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں ہیلتھ کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایم پی مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 175محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ صحت کے حوالے سے ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب سب سے آگے ہیں جس کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو جاتا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے 267ارب کا بجٹ صحت کیلئے جاری کرکے غریب دکھی انسانیت کی دعائیں لی ہیں، ہسپتالوں کواپ گریڈ اور جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، عالمی معیار کی بین الاقوامی کمپنیوں سے معیاری ادویات لیکر مریضوں کو دی جا رہی ہیں، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پاکستانی عوام کو صحت اور ایجوکیشن کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کا ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر قرار دینے کی وجہ سے مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہاتو ں کی عوام کو بہترین سہولیات مہیا ہوں گی، اب کسی کو لاہور جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال کے عملہ کی دن رات محنتوں کو سراہا ، ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ میں نے اپنے حلقہ میں بھی باڈر ایریا کے 30سکولوں کو پرائمری سے مڈل اور مڈل سے ہائی اپ گریڈ کیا ہے تاکہ میرے حلقہ کی بچیاں تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں، دکھی انسانیت کی خدمت کا دوسرا نام شہباز شریف ہے۔ اس موقع پر سنیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر امتیاز اولکھ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ ایک سال کے دوران 2لاکھ 65ہزار مریضوں کو فری ادویات دی، 27ہزار 280مریض داخل ہوئے، 3ہزار362ڈلیوریاں ہوئی، 15ہزار 600مریضوں کو ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی، ماں اور بچے کو محفوظ بنانے کیلئے بڑی تعداد میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے‘ ایم پی اے مسلم لیگ (ن) ندیم یعقوب سیٹھی کی کوششوں سے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایک کروڑ 12لاکھ کی گرانٹ دیکر رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کو ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر قرار دیا جس پر ہم وزیر اعلی پنجاب اور ایم پی اے ندیم یعقوب سیٹھی کے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :