کراچی ،ْ لڑکی کے قتل کا معاملہ، سگی بہن نے اعتراف جرم کرلیا
ْملزمہ نے واقعہ کو ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قتل ثابت کرنے کی کوشش کی تھی ،ْحکام
اتوار 10 دسمبر 2017 15:10
(جاری ہے)
ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ ملزمہ نے مقتولہ اور اس کے ایک دوست پر الزام لگایا کہ وہ اس کے ساتھ ہونے والی مبینہ جنسی زیادتی کے دوران بنائی گئی ویڈیو کے ذریعے سے بلیک میل کررہے تھے۔انہوںنے کہا کہ علوینہ نے پہلے بہن کے دوست کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ ایسا نہ کرسکی۔
پریس کانفرنس کے دوران واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والد کی کم آمدنی کے باوجود بچوں کے پاس جدید موبائل فون موجود تھے، والدین بچوں کواسمارٹ فون دیتے ہیں لیکن خطرات نہیں بتاتے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں سوچنا چاہیے کہ معاشرہ کہاں جارہا ہے جبکہ واقعے کے دیگر ملزمان کے حوالے سے سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان جیولری کی شاپ پر سیلز مین کا کام کرتے ہیں۔بعد ازاں ملزمہ علوینہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران سگی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے مقتولہ پر الزام لگایا کہ وہ اور اس کا دوست اس کو بلیک میل کررہے تھے۔خیال رہے کہ 3 روز قبل کراچی کے علاقے سعود آباد میں ایک مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران 17 سالہ علینہ ہلاک اور اس کی بڑی بہن زخمی ہوگئی تھی۔پولیس کا اس واقعہ کے حوالے سے کہنا تھا کہ واردات کے حوالے سے بڑی بہن کے بیان میں تضاد ہے تاہم تفتیش کی جارہی ہیں اور جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گےمزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.