سعودی عرب ،ریاست میں شدید سردی کی لہر،ریاض میں کم از کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 11 دسمبر 2017 14:48

سعودی عرب ،ریاست میں شدید سردی کی لہر،ریاض میں کم از کم درجہ حرارت 2 ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں آج سے سردی کی شدید لہر دوڑ گئی ۔ حکام نے عوام کو گرم کپڑے پہننے کی تاکید کر دی۔۔صبق نیوز کے مطابق آئندہ چند دنوں تک مملکت کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ محکمہ موسمیات کی ایک رپورٹ کے مطابق ریاض میں کم از کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 رہے گا ۔

(جاری ہے)

طریف کمشنری میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری ، القریات میں کم از کم ایک ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 17 ، ابہاءمیں 7 ڈگری اور 19 ، تبوک میں 4 اور 19 ، حائل میں کم از کم ایک ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :