پاکپتن ، ٹریفک حادثہ میں نامعلوم کار سوار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل ڈالا ،موقع پر جاں بحق

پیر 11 دسمبر 2017 18:09

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پل راکھ موچی پر کے قریب ٹریفک حادثہ نامعلوم کار سوار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل ڈالا دونوں موقع پر دم توڑ گئے تفصیلات کے مطابق نامعلوم کار سوار نے دو موٹر سائیکل سوار60سالہ باپ عبدالغفار اور اسکے بیٹی26سالہ طارق محمود کو کچل ڈالا اور خود گاڑی بھگا کر فرار ہو گیا باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے وٹر سائیکل سوار باپ بیٹا منڈی احمد آباد کے رہائشی تھے اور گھر سے عارفوالا رشتہ داروں کو ملنے جا رہے تھے۔