وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد سے ملاقات ،ْ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

بدھ 13 دسمبر 2017 15:41

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ محمد سے بدھ کو او آئی سی کے غیرمعمولی سربراہ اجلاس کے موقع پر یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطحوں پر تعلقات کے مزید استحکام پر اتفاق کیا۔