فرانس کے سرمایہ کاروں کی سی پیک میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے، گورنر سندھ
دوطرفہ تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا ، فرانس کی سرمایہ کاری سے خطہ میں خوشحالی و ترقی یقینی ہے ،محمد زبیر
بدھ 13 دسمبر 2017 18:36
(جاری ہے)
ملاقات میں امن و امان کے قیام ،سرمایہ کاری ،دوطرفہ تجارت ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ، مشترکہ مفادات کے اٹھائے گئے اقدامات ،دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاک فرانس تعلقات میں مزید فروغ ، سرمایہ کاری ، تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ، عوامی فلاح و بہبو د کے منصوبے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے دوطرفہ اقدامات خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہیں ،سی پیک کی تکمیل سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اس ضمن میں فرانس کی سرمایہ کاری سے خطہ کی تیز ترین ترقی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد کراچی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے ، دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیاں شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کررہی ہیں اس ضمن میں فرانس کے سرمایہ کاربھی شہر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون او ر مدد فراہم کرے گی ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سرمایہ کاری اہم ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے بعد ملک بھر سے توانائی بحران کا بھی جلد خاتمہ یقینی ہے ، سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان تجارتی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سمیت پورے ملک میں معاشی ، اقتصادی ، سماجی اور تجارتی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ سے پاکستان خوشحالی کی سمت گامزن ہے اس ضمن میں تیز ترین ترقی کے حصول کے لئے ملک بھر میں موٹرویز ، سڑکوں اور انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی پر بھرپور توجہ دی جار ہی ہے ، صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں میں انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ملاقات میں فرانس کے سینیٹر پاسکل ایلیزرڈنے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، سی پیک کی تکمیل سے خوشحالی کے نئے دور کے آغاز سے پاکستان کی ترقی مزید تیز ہو جا ئے گی ،فرانس پاکستان کو خوشحال ،ترقی یافتہ، مضبوط اور مستحکم دیکھنے کا خواہش مند ہے اس ضمن میں فرانس کا بھرپور تعاون پاکستان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام پر پاکستان کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، فرانس کے سرمایہ کار صوبہ سمیت پورے پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں ، سی پیک منصوبہ میں فرانس کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں مثبت نتائج مرتب ہونگے ۔ واضح رہے کہ فرانس کی سینٹ کا تین رکنی وفد بیجنگ ، ہانگ کانگ اور اسلام آباد آباد سے ہوتے ہوئے کراچی پہنچا ہے جہاں انہوں نے امن و امان او ر ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ترقی کی درست سمت پر گامزن ہو چکا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.