افغانستان دنیامیں بننے والی 90 فیصدمنشیات کا مالک ہے،40فیصد پاکستان درآمد ہوتی ہے ، بریگیڈئر حماد احمد ڈوگر
منشیات کے نشے میں انسان وہ نہیں رہتا جو وہ ہوتا ہے یہ ایک بیماری نہیں ایک انتخاب ہے کیونکہ اِس زہر کا اثرانسان کی ذاتی زندگی پر پڑتا ہے ، فورس کمانڈر اے این ایف اسلام آباد ریجن اِس مرض کا حل نکالنے میںہم سب کو اکھٹاہونا ہو گا کیونکہ ہمارا زیادہ تر جوان تبقہ اِس مرض میںمبتلاہے، ائیریونیورسٹی میں منشیات کے خلاف اورمنشیات کے انسانی زندگی پرپڑنے والے روزمرہ کے اثرات پر سیمینار سے خطاب
بدھ 13 دسمبر 2017 20:58
(جاری ہے)
سمینار کے آغاز پر طلباء کومنشیات کی مخالفت کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث سنائی گئیں جس کے بعد طلباء نے مزحیہ اور دلچسپ ڈرامے پیش کئے جبکہ سنگین ڈراموں کی پیشکش بھی کی گئی جن میں منشیات کے جان لیوا اثرات دکھائے گئے ، یونیورسٹی طلباء کی جانب سے ایک ٹیلی فلم بھی پیش کی گئی جس میں منشیات کے عادی نوجوانوں کی بدترین زندگی کے بارے میںآگاہ کیا گیاسمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلباء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 15فیصدآبادی جو تقریبًا67لاکھ بنتی ہے منشیات کی عادی ہے جبکہ ایک عام شخص کم از کم150روپے روزانہ کے حساب سے منشیات خریدتا ہے سمینار کے اختتام پر بریگیڈئر حماد احمد ڈوگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کی تین اقسام ہوتی ہیں جن میں پائوڈرسلوشن اور مائع اور ہمارے محکمے کی مکمل توجہ منشیات اور منشیات فروشوں پر ہوتی ہے پر ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان دنیامیں بننے والی90 فیصدمنشیات کا مالک ہے اورفغانستان میں پیدا ہونے والی منشیات میں سے 40فیصدمنشیات پاکستان درآمدہوتی ہے مگراِس معاملے میں ہم اپنی حفاظت کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے نشے میں انسان وہ نہیں رہتا جو وہ ہوتا ہے یہ ایک بیماری نہیں ایک انتخاب ہے کیونکہ اِس زہر کا اثرانسان کی ذاتی زندگی پر پڑتا ہے ایک سوال کے جوا ب میںبریگیڈئر حماد احمد ڈوگر نے کہا کہ اِس مرض کا حل نکالنے میںہم سب کو اکھٹاہونا ہو گا کیونکہ ہمارا زیادہ تر جوان تبقہ اِس مرض میںمبتلاہے طلباء کے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ایک یونیورسٹی انتظامیہ نے مجھے کہا اپنی نفری ہماری یونیورسٹی میںتعینات کر دیںتاہم ہمار ے محکمے میں صرف 2990اہلکار ہیں ہم اپنے آپریشن کریں یا اہلکاروںکو یونیورسٹیوں میں تعینات کریں، سمینار کے اختتام پر یونیورسٹی انتظامیہ نے بریگیڈئر حماد احمد ڈوگرکو تعریفی شیلڈ سے بھی نوازا جس کے بعد بریگیڈئر حماد احمد ڈوگرنے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انکے ہمراہ تصاویر بھی بنوائی ۔واضح رہے کہ یہ تقریب ایئر یونیورسٹی کی اینٹی ڈرگز انتظامیہ نے منشیات ک خلاف منعقدکی تھی جس میں ANFکے اعلی ٰافیسربریگیڈئر حماد احمد ڈوگر نے شرکت کی ۔ �یشان کمبوہ)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.