․پرویز مشرف سے کراچی سائوتھ ریجن کے صدر احمد حسین کا ٹیلی فونک رابطہ ، 7جنوری کو کراچی میں ہونیوالے جلسے کی تیاریوں سے آگاہ کیا
آل پاکستان مسلم لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتیں لسانیت کو فروغ دے رہی ہیں، پرویز مشرف ہمیں لسانیت کو نہیں پاکستانیت کو فروغ دینا ہے، لسانیت پھیلانے والی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا ہے، گفتگو
بدھ 13 دسمبر 2017 22:44
(جاری ہے)
لسانیت پھیلانے والی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا ہے۔
پرویز مشرف نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا جلسہ کرنے کا مقصد پاکستانیت کو فروغ دینا ہے۔ دریں اثنا آل پاکستان مسلم لیگ سندھ ساتھ ریجن کے صدر احمد حسین نے کہا ہے کہ اے پی ایم ایل سندھ ساتھ ریجن نے 7 جنوری کو لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسہ منعقد کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرا دی ہے ۔ اپنے جاری بیان میں احمد حسین نے کہا کہ یہ درخواست اے پی ایم ایل ساتھ ریجن کے جنرل سیکرٹری اسلم مینائی ، ضلع وسطی کے صدر سرفراز علی اور جنرل سیکرٹری آصف خان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ۔ اس درخواست میں اے پی ایم ایل کے رہنمائوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کو آگاہ کیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ ساتھ ریجن سندھ کی جانب سے 7 جنوری کو لیاقت آباد 10 نمبر فلائی اوور پر عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا جبکہ 6 جنوری کی شب جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے ورائٹی پروگرام بھی منعقد ہو گا ۔ اس درخواست میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اس عوامی جلسے سے اے پی ایم ایل کے سربراہ پرویز مشرف خطاب کریں گے ۔ اے پی ایم ایل نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ اس جلسے کی تحریری اجازت فوری طور پر جاری کی جائے تاکہ کراچی بھر میں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے اے پی ایم ایل کی اس درخواست کو جمع کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اے پی ایم ایل سندھ ساتھ ریجن کے صدر احمد حسین نے پارٹی کے تمام عہدیداروں اور شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس جلسے کے حوالے سے فوری طور پر تیاریوں کا آغاز کر دیں ۔ احمد حسین نے کہا کہ یہ جلسہ اے پی ایم ایل کی جانب سے کراچی میں ایک بڑا عوامی اجتماع ہو گا ، جس میں ہم اپنی بھرپورسیاسی اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.