اسپیکر کی رائے ان کی ذاتی ہے،

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جون میں عبوری حکومت بنے گی،وزیراعظم میں ا سپیکرسے بات کروں گا، اگر ان کے کوئی تحفظات ہیں تو ان کو دور کیا جائے گا، جمہوریت کو ہمیشہ خطرات رہتے ہیں،پاکستان میں آج جمہوریت کو کوئی خطرات نہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 14 دسمبر 2017 17:01

اسپیکر کی رائے ان کی ذاتی ہے،
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جون میں عبوری حکومت بنے گی، اسپیکر کی رائے ان کی ذاتی ہے، ان سے بات کروں گا اور اگر ان کے کوئی تحفظات ہیں تو ان کو دور کیا جائے گا، جمہوریت کو ہمیشہ خطرات رہتے ہیں لیکن پاکستان میں آج جمہوریت کو کوئی خطرات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے لندن میں ملاقات سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمول کا اجلاس ہے، لندن میں اور کوئی اہم فیصلے نہیں ہورہے، اسلامی دنیا نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق او آئی سی اجلاس میں مضبوط پیغام دیا ہے، امید ہے امریکہ اس کے بارے میں سوچے گا انہوں نے کہا حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جون میں عبوری حکومت بنے گی، اسپیکر کی رائے ان کی ذاتی ہے، میں ان سے بات کروں گا اور اگر ان کے کوئی تحفظات ہیں تو ان کو دور کیا جائے گا، جمہوریت کو ہمیشہ خطرات رہتے ہیں لیکن پاکستان میں آج جمہوریت کو کوئی خطرات نہیں ہیں، مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے کو دنیا کے سامنے اٹھانا ہمارا فرض تھا۔