حیدرآباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور جماعت اسلامی کے سابق رہنما پروفیسر علیم الدین نیازی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے

جمعرات 14 دسمبر 2017 22:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) حیدرآباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور جماعت اسلامی کے سابق رہنما پروفیسر علیم الدین نیازی طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ الیاس آباد حیدرآباد میں ادا کی گئی، جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں عبدالوحیدقریشی ، ضلعی امیر حافظ طاہر مجید ، اخلاق لودھی اور دیگر کے علاوہ صدیقی برادری ، اہلِ محلہ اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وہ79ء کی بلدیہ حیدرآباد کے فعال کونسلر اور صدیقی برادری کے اہم رہنما تھے۔

متعلقہ عنوان :