نواز شریف ، آصف زرداری،مولانافضل الرحمن اور اُن کی پارٹیوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں کوئی کردار نہیں،پرویزخٹک
یہ لوگ ماضی کا حصہ بن چکے ،آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف روایتی سیاسی جماعتوں کو شکست دیگی،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 14 دسمبر 2017 22:53
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوںنے پشاور میں پی کی14 سے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ ضلع ناظم لیاقت خٹک کے علاوہ دیگر عوامی نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔شمولیتی تقریب میں پی کی14 ڈاگئی خیل سے مولانا فضل الله، جنرل کونسلر مراد خان، جنرل کونسلر جمیل، وسیم خان،نیبر ہوڈ کونسل شاہ میر گڑھی سے شاہ زیب، جہانزیب ، وسیم زیب، مرتضیٰ، اردلی، ضیا محمداور دیگر ، نیبر ہوڈ کونسل دیار خیل سے ناظم ضیاء الله، عدنان ، حیدر زمان، طارق شاہ۔ویلج کونسل گنڈھیر ی سے نیاز علی شاہ ، لیاقت علی شاہ ، ولایت شاہ ، ملک نور محمد ، فرزند علی شاہ ، عنایت الرحمن ، حیات خان اور دیگر نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔پرویز خٹک نے پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور ملک پر اس کی حکمرانی کا راستہ ہموار ہو گا۔اس ملک کو عمران خان جیسے وژن رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب وہ حکومت میں آئے تو انہوںنے نظام کی کمزوریوں کو دور کرکے خدمات کی فراہمی کے قابل بنایا صوبائی اداروںمیں سیاسی مداخلت کی حوصلہ شکنی کی تاکہ وہ عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیو رکرنے کے قابل ہو سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ماضی میں سیاسی مداخلت کی وجہ سے ادارے تباہ ہوئے اور نظام بیٹھ چکا تھا ۔ صوبائی حکومت نے اصلاحات کے ذریعے تھانہ کلچر کو تبدیل کیا اور سب کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی ۔صوبائی اداروں میں میرٹ پر فیصلہ سازی کا کلچر متعارف کرایا ۔پرویز خٹک نے اپنی حکومت کا سابق حکومتوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج خیبرپختونخوا ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور عوام ہماری اصلاحات سے خوش ہیں ۔اُن کی حکومت نے عوام کو خود غرض سیاستدانوں کی غلامی سے نجات دلائی کیونکہ ان سیاستدانوں نے عوام کو ہمیشہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کیلئے استعمال کیا اور اقتدار میں آنے کے بعد عوام کا بری طرح استحصال کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیافتہ اقوام کی ترقی کا بنیادی سبب یہی ہے کہ وہاں اداروں میں مداخلت نہیں کی جاتی ہم نے کبھی نہیں سنا کہ ترقیافتہ ممالک کے اداروں میں کسی نے مداخلت کی ہو ۔ ادارے اپنا کام کرتے ہیں اور عوامی نمائندے اپنے اصلی مینڈیٹ کے مطابق قانون سازی کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ پرویز خٹک نے شعبہ صحت، تعلیم اور دیگر سماجی خدمات کے شعبوں میں اصلاحات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ اُن کی حکومت نے تمام اداروں کو قابل عمل ٹریک پر ڈال دیا ہے ۔ ہماری ریکارڈ قانون سازی کی وجہ سے بد عنوانی کی گنجائش کم سے کم رہ گئی ہے انہوں نے عوام سے کہاکہ وہ کرپشن فری پاکستان کیلئے تحریک انصاف کے پیغام کو سمجھیں اور آگے پھیلائیں۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.