میاں صاحب!عوام، پارلیمنٹ اورجمہوریت کی بدحالی آپ کی وجہ سے ہے،بلاول بھٹو
سُنوخاں صاحب ! میرا یہ پہلا الیکشن آپ کا آخری الیکشن ہوگا،اسلام خطرے میں نہیں بلکہ ان کا حلوہ خطرے میں ہے،بڑے میاں توبڑے میاں چھوٹےمیاں سبحان اللہ،نیازی سروسزوالےفیض آباد والوں کامقابلہ کرسکتےہیں،لیکن ہماری تربیت نہیں ہے۔ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 دسمبر 2017 19:58
(جاری ہے)
میں اسی نسل کا تیسرا نمائندہ بن کرعوامی مسائل کی جنگ لڑوں گا۔
انہوں نے کسانوں کیلئے کاشتکاری ناممکن ہوگئی ہے۔کسان اپنی زمین پرہی مزدور بن چکاہے۔لیکن ہم دیہی علاقوں کے عوام کومضبوط بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ایشوزپربات کرتے ہیں ۔نیازی سروسزوالوں نے جو متعارف کروائی ہیں ان کا مقابلہ فیض آباد والے کرسکتے ہیں۔ہم نہیں کیونکہ ہماری تربیت یا عادت نہیں اور نہ ہی اس خطے کی ثقافت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی قیادت کادعویٰ کرتے ہیں۔خان صاحب اصولوں کی سیاست کے ساتھ سیاست کے اصول بھی سیکھیں۔عمران خان یوتھ کی بات کرتے ہیں لیکن میں پوچھتاہوں کہ آپ کی اپنی عمر کیاہے؟ آپ کاوزیراعلیٰ سب سے عمررسیدہ اور سندھ کا نوجوان ہے۔آپ کی جماعت میں کوئی یوتھ کا کوئی بھی نمائندہ نہیں جبکہ ہمارے پاس ہیں۔آپ کس یوتھ کی بات کرتے ہیں۔ایک یوتھ کے پاس زیادہ مواقع ہیں ایک ے پاس کم ہیں۔ایک یوتھ خاکی وردی پہن کردہشتگردی کیخلاف لڑتے ہوئے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج کی نوجوان نسل کاسب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے۔ سنوخاں صاحب ! میرا یہ پہلا الیکشن آپ کا آخری الیکشن ہوگا۔ بلاول نے کہا کہ میاں صاحب آپ کا نظریہ کیا ہے؟ یہ نظریہ ضیاء الحق کی قبروالا تو نہیں۔یا جونیجو والا۔یا پھر اسامہ بن لادن کے ڈالرز سے بی بی کی حکومت گرانے کی کوشش کی۔یا یہ نظریہ وہ تونہیں۔ صدر زرداری کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آپ کانظریہ یہ ہے کہ رائے ونڈ کواپنا آفس بنایا۔صدرزرداری نے جمہوریت کو بچایا لیکن آپ نے ڈنگ مارا۔شخصی آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی۔میاں صاحب آج عوام بدحال، پارلیمنٹ اور جمہوریت کمزور آپ کی وجہ سے ہے۔آج فرقہ واریت اور انتہا پسندی کوہوادی جارہی ہے۔جب بھی کوئی سیاستدان چیختا ہے کہ اسلام خطرے میں ہے۔ تومجھے بھٹو کا فلسفہ یاد آتا ہے۔ جس ملک میں 90فیصد مسلمان ہوں وہاں اسلام خطرے میں نہیں ہوتا۔ اسلام خطرے میں نہیں بلکہ ان کا حلوہ خطرے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ بڑے میاں توبڑے میاں چھوٹے میاں سبحان اللہ،شہبازشریف کو ملتان میٹرو، ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں اور حدیبیہ کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.