پنجاب کی طرز پر دوسرے صوبوں کو بھی شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی‘وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ
مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں اور نجی کلینکس پر ریفر کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا‘ خواجہ عمران نذیر محض خبر کی بنیاد پرسٹاف کے خلاف کاروائی نہیں کی جائیگی، واقعہ کی مکمل تحقیق کے بعد ذمہ داروں کی جوابدہی کی جائیگی‘صوبائی وزیرصحت
ہفتہ 16 دسمبر 2017 18:38
(جاری ہے)
فاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے سی ای اوز کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔کانفرنس میں تمام اضلاع کے چیف ہیلتھ آفیسرز،ڈی او یچ،محکمہ صحت کے افسران،ایڈیشنل سیکرٹرز،پراجیکٹ ڈائریکٹرز،ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اختر رشید نے شرکت کی۔اس موقع پر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام اضلاع میں LHWsاور LHVsپوری دیانتداری سے کام کر رہی ہیں اور ان کی شکایات کو حل کرنے کے لیے خصوصی سیل جلد قائم کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں جزا اور سزا کا نظام نافذ کیا گیا ہے جس کے مثبت ثمرات آرہے ہیں ۔اب محض خبر کی بنیاد پرسٹاف کے خلاف کاروائی نہیں کی جائے گی بلکہ واقعہ کی مکمل تحقیق کے بعد ذمہ داروں کی جوابدہی کی جائے گی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ سیکٹر میں ماضی کی نسبت واضح تبدیلیاں آرہی ہیں۔شعبہ صحت کو دوحصوں میں تقسیم کرنے سے پریونٹیو سائیڈ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔پنجاب کی طرز پر دوسرے صوبوں کو بھی شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دینا ہو گی۔اس موقع پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے تمام اضلاع کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔کانفرنس میں تمام سی ای اوز کو ڈی جی ہیلتھ سروسز نے تمام مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور معائنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.