نواز شریف ملک سے باہر بیٹھ کر سیاست نہ کریں ،ان کی یہ سیاست جمہویت کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلاول بھٹو میں ذوالفقار بھٹو کو دیکھ رہا ہوں ،
آج کے دن میرا پاکستان دولخت ہوا اور آج ہی کے دن ہم سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی منارہے ہیں، ایک نیازی نے سالوں پہلے ہتھیار ڈالے ، اب ایک اور نیازی سے ملک کو نقصان پہنچانے کا ڈر ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا جلسے سے خطاب
ہفتہ 16 دسمبر 2017 21:34
(جاری ہے)
قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف خود بھی اسمبلی میں نہیں آتے تھے اور اب ان کے ارکان اسمبلی میں نہیں آتے ہیں ملک اس وقت نازک حالات سے گذر رہا ہے سنتالیس سال پہلے جیسے حالات پیدا ہوگئے ہیں بیرون ملک سے لوگوں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا ہے دنیا کے رسالے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دے رہے ہیں اس وقت ملک میں اداروں کے درمیان جنگ ہے اور سیاستدان اس جنگ کا حصہ نہ بنیں اس سے ملک کی سلامتی کو نقصان ہوگا سیاستدان اس سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں وہ بھی دور تھا کہ سیاستدان ووٹ لینے عوام کے پاس نہیں جاتے تھے صرف سردار یا وڈیرے کو چٹھیاں لکھا کرتے تھے مگر بھٹو نے لوگوں کو اپنے ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا اور اس لیے اب ووٹ لینے کے لیے سیاستدان کو ووٹ لینے عوام کے پاس جانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ دنیا میں شیطانیت کررہا ہے ملک میں جوعلماء اسلام کے نام پر نعرے لگاتے ہیں وہ بیت المقدس کے معاملے پر باہر کیوں نہیں نکل رہے ہیں ملک میں مذہب میں سیاست نہیں ہونی چاہئے دونوں کو الگ الگ ہونا چاہئے۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.