جدید زراعت کے فروغ کے لیے پنجاب بھر میں کاشتکاروں کو ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجازت دے دی گئی
اتوار 17 دسمبر 2017 16:00
(جاری ہے)
محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ڈرونز کے زرعی استعمال میں دلچسپی رکھنے والے کاشتکار اپنی درخواستیں متعلقہ ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )کے دفتر میں جمع کروائیں جس میں ان مقاصد کی واضح نشاندہی کرنا ہو گی جن کے لیے ڈرون کا استعمال پیش نظر ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع )ان درخواستوں کو حتمی منظوری کے لیے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنراور ڈی پی او پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی (DIC)کے سامنے پیش کرے گا۔ متعلقہ DICایسے تمام کیسز پر ضروری کارروائی کے بعد جاری کردہ اجازت نامے (NOC)میں ڈرون کے زرعی استعمال کے لیے مقام، اوقات کار اور دورانیہ وغیرہ کی وضاحت بھی کر ے گی ۔واضح رہے کہ ڈرون کے استعمال کی اجازت بارے حتمی فیصلہ تک پہنچنے کے لیے متعلقہ کمیٹی علاقہ میں واقع حساس مقامات اور تنصیبات کی سیکیورٹی جیسے معاملات کو بطور خاص پیش نظر رکھے گی ۔ جبکہ زرعی مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال کے دوران آپریٹر کے ساتھ پولیس اہلکاربھی تعینات کیا جائے گا۔ متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت (توسیع )درخواست دہندہ کو ڈرون کے استعمال بارے مطلوبہ NOCکی صورتحال بمعہ شرائط و ضوابط زرعی استعمال کے لیے متوقع نتائج/معلومات سے بروقت آگاہ کرنے کا پابند ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.