اب تک کوئی کثیر الجہتی یا مستند بریفنگ نہیں ہوئی ،آرمی چیف کی سینیٹ میں بریفنگ بہت اہم دن ہوگا ‘ راجہ ظفر الحق
ہم یہ سمجھتے ہیں اگر سینیٹ کو بریف کیا جائے تو پوری تصویر سمجھنے میں مدد ملے گی‘ لیڈر آف دی ہائوس چیف جسٹس کے بعد آرمی چیف کا ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں آنا موجودہ صورتحال اور سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے بہت اہم ہے‘ مشاہد حسین سید جنرل قمر باجوہ بڑے کھلے ڈلے آرمی چیف ہیں ان میں ایک عوامی ٹچ ہے اور لگی لپٹی کے بغیر کھل کر بات کرتے ہیں ،چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے دفاع
اتوار 17 دسمبر 2017 21:53
(جاری ہے)
سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد آرمی چیف کا ملکی تاریخ میں پہلی بار سینیٹ میں آنا پاکستان کی موجودہ صورتحال اور سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے بہت اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا اور سیکرٹری خارجہ کے ساتھ ایران اور افغانستان کا دورہ بھی کیا۔ اب ان دوروں کی تفاصیل بھی بتائی جائیں گی اور افغانستان اور بھارت کے ساتھ سرحدی صورتحال بھی بتائی جائے گی۔سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف بہت سے معاملات پر سینیٹ کی کمیٹی برائے دفاع کو پہلے ہی بریفنگ دے چکے ہیں اب یہ اچھا ہے کہ پورے سینیٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔جنرل قمر باجوہ بڑے کھلے ڈلے آرمی چیف ہیں ان میں ایک عوامی ٹچ ہے اور لگی لپٹی کے بغیر کھل کر بات کرتے ہیں ،کوئی چیز پارلیمنٹرینز سے چھپاتے نہیں ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے دور میں خاص طور پر جو پارلیمنٹ اور فوج کا رابطہ بڑھا ہے یہ پاکستان کے لیے قومی سلامتی کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ سب کا ایک پیچ پر ہونا ضروری ہے۔ چاہے وہ علاقائی صورتحال کے حوالے سے ہے یا بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.