اسلام آ بادمیں کر سمس کے مو قع پر جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیدیا گیا

1500سے زائد پولیس اہلکارتعینات، ایف سی کے جو ان بھی پولیس کی معاونت کر ینگے چرچزکے ارد گر د خصوصی چیکنگ ،نا کہ بند ی پو ائنٹ قائم ،پبلک مقامات ،ر تفر یحی مقاما ت پر بھی ڈیو ٹی لگا دی گئی

ہفتہ 23 دسمبر 2017 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2017ء) وفا قی دارالحکو مت اسلام آ بادمیں کر سمس کے مو قع پر ایک جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا ہے جس کے تحت اسلام آ باد پولیس کے 1500سے زائد افسران و جو انوں کے سا تھ ایف سی کے جو ان بھی اسلام آ باد پولیس کی معاونت کر یں گئے ،چرچزکے ارد گر د خصوصی چیکنگ اور نا کہ بند ی پو ائنٹ قائم کئے گئے ہیں،تا کہ چیکنگ کو مو ثر بنا یا جا سکے ، پبلک مقامات او ر تفر یحی مقاما ت پر بھی ڈیو ٹی لگا دی گئی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سلطا ن اعظم تیمو ری کی خصوصی ہد ا یا ت ایس ایس پی اسلام آ باد ن ساجد کیا نی نے وفا قی دارالحکو مت اسلام آ بادمیں کر سمس کے مو قع پر ایک جا مع سیکو ر ٹی پر و گر ام تر تیب دیا ہے، انہو ں نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ اپنے علا قوں میں چرچز کی سیکو ر ٹی کو فول پر وف بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لائیں ، مختلف مقاما ت پر چیکنگ کے لیے نا کہ بند ی پو ائنٹ قائم کیے جا ئیں اور سخت چیکنگ کی جا ئے ، انہو ں نے کہا کہ منتظمین سے مکمل کو ارڈینشن رکھا جا ئے اور ٹا ئمنگ کو یقینی بنا یا جا ئے،کا ر پا رکنگ کا معقول انتظا م اور چرچز سے دور ہو نا چاہیے ، چرچ کی چھت پر بھی ایک جو ان مسلح ہو ، اوپن ایر یا میں کو ئی پر وگر ام نہ کیا جا ئے ، لا ئٹ کا معقول انتظام ہو نا چا ہیے ، لا ئو ڈ اسپیکر کی خلا ف ورزی کسی صورت نہ ہو ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کرسمس کے موقع پرسیکو رٹی کے سخت انتظامات کیے گئے 1500سے زائد افسران وجو انو ں کی ڈیو ٹیا ں لگا ئی گئیں ہیں ، جس میں زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ، ایف سی کے جو ان بھی پولیس کے سا تھ ڈیو ٹی سر انجا م دیں گئے ،تما م متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوزکو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

مختلف چرچز کے با ہر با و ردی مسلح ، سول پارچات اور لیڈ یز پو لیس نے بھی اپنے فرائض سر انجا م دیں گے ۔پولیس کی مختلف ٹیمیں مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں گی جبکہ پبلک مقامات پر اضا فی نفری تعینا ت کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بم ڈ سپو زل سکو اڈ مختلف ایر یاز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئے گا ۔ اسلام آ باد پولیس کے تما م تھا نہ جا ت کو اس سلسلہ میں ڈ یو ٹی ر وسٹر مر تب کر نے کی ہد ا یت کی گئی ہیں اور اسلام آ باد کے مختلف سیکٹر ز اور دیہی علا قوں میں گشت کے لیے ٹیمیں بھی مقرر کر نے کی ہد ا یا ت کی گئیں ہیں۔

تفر یحی مقاما ت جن میں لیک ویو پا ر ک ، چھتر پا رک ، دامن کو ہ، شکر پڑ یا ں ، راول ڈیم،فاطمہ جناح پارک ،پاکستان مونومنٹ،چڑیا گھر،منا ہل ویو پوائنٹ،شاہدرہ پارک،سینٹارس مال اور روز اینڈ جیسمین گارڈن پر سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثربنا یا جا ئے اور ان مقاما ت میں سیکو ر ٹی میں مزید اضا فہ کیا جا ئے اس کے علاوہ تما م داخلی و خا رجی راستو ں پر سیکو ر ٹی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، ایس پی زونز اپنے اپنے ایر یا میں سیکو ر ٹی انتظا ما ت کا خو د جا ئرہ لیں ۔

مو جو د ہ حا لا ت کے مطا بق جو انوں کو بر یف کر یں ۔ جو سیکو ر ٹی پلا ن تشکیل دیا گیااس کے مطا بق چیکنگ کو جا ر ی رکھیں ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض ہے کہ وہ شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا ئیں ۔ اس سلسلہ میں انہو ں نے کہا کہ پولیس تما م وسا ئل بر وئے کا ر لا ئے گی اور کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :