Live Updates

یہ کیسی نا اہلی ہے ایک دوسرے کا چہرہ نہ دیکھنے والے مخالفین کو بھی اکٹھا بیٹھنا پڑ رہا ہے ‘ مر یم نواز

نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن رہے ہیں اور ٹوٹ رہے ہیں‘نواز شریف کی تین نسلوں کی چیزیں کھنگال لیں اور آخر میں بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا سب جانتے ہیں اقامہ ویزا لینے کے لیے ہوتا ہے‘ ایک اقامے پر نا اہل ہونے والے نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں آپ کی کوئی میٹنگ نواز شریف کا نام لئے بغیر مکمل نہیں ہوتی‘جیسے جیسے پاکستان آگے بڑھے گا عمران خان کا رونا تیز ہوتا جائے گا‘ عدالت میں ایک گواہ نے صاف کہا کہ شریف خاندان کے اکانٹ میں ایک بھی بے ضابطگی نہیں‘ ہمارے کیس میں بعدی و نظر کی باتیں کی جارہی ہے خیالات پر کیس چل رہے ہیں‘ عدالت عمران خان کے اثاثے ان سے بہتر جانتی ہے نیازی آف شور کمپنی کے بارے میں خان کہتے یہ میری کمپنی ہے عدالت کہتی ہے یہ تمھاری نہیں اس نا انصافی کا ان کو جواب دینا پڑے گا‘ نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن جیتے گا اور شیر ایک مرتبہ پھر دھاڑے گا‘این ای120میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 دسمبر 2017 18:11

یہ کیسی نا اہلی ہے ایک دوسرے کا چہرہ نہ دیکھنے والے مخالفین کو بھی اکٹھا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف کی صاحبزادی مر یم نوازنے کہا ہے کہ یہ نوازشر یف کی کیسی نا اہلی ہے ایک دوسرے کا چہرہ نہ دیکھنے والے مخالفین کو بھی اکٹھا بیٹھنا پڑ رہا ہے ،نواز شریف کے خوف سے اتحاد بن رہے ہیں اور ٹوٹ رہے ہیں‘نواز شریف کی تین نسلوں کی چیزیں کھنگال لیں اور آخر میں بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا سب جانتے ہیں اقامہ ویزا لینے کے لیے ہوتا ہے‘ ایک اقامے پر نا اہل ہونے والے نواز شریف نے مخالفین کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں آپ کی کوئی میٹنگ نواز شریف کا نام لئے بغیر مکمل نہیں ہوتی‘جیسے جیسے پاکستان آگے بڑھے گا عمران خان کا رونا تیز ہوتا جائے گا‘ عدالت میں ایک گواہ نے صاف کہا کہ شریف خاندان کے اکانٹ میں ایک بھی بے ضابطگی نہیں‘ ہمارے کیس میں بعدی و نظر کی باتیں کی جارہی ہے خیالات پر کیس چل رہے ہیں‘ عدالت عمران خان کے اثاثے ان سے بہتر جانتی ہے نیازی آف شور کمپنی کے بارے میں خان کہتے یہ میری کمپنی ہے عدالت کہتی ہے یہ تمھاری نہیں اس نا انصافی کا ان کو جواب دینا پڑے گا‘ نواز شریف دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن جیتے گا اور شیر ایک مرتبہ پھر دھاڑے گا۔

(جاری ہے)

این اے 120میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مر یم نوازنے کہا کہ آج آپ کو احساس ہوا ہوگا آمر ڈاکہ ڈالتے ہیں قبضہ کرتے ہیں جمہوری لیڈر حقوق واپس لے کر دیتے ہیںیہی وہ خوف ہیں جو نواز شریف کے دشمنوں کو کھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اقامے پر نا اہل ہونے والے نواز شریف نے نیندیں حرام کی ہوئی ہیں جیسے جیسے پاکستان آگے بڑھے گا عمران خان کا رونا تیز ہوتا جائے گا یہ کیسی نا اہلی ہے آپ کی کوئی میٹنگ نواز شریف کا نام لئے بغیر مکمل نہیں ہوتی‘ یہ کیسا نا اہل نواز شریف ہے کہ پورے ملک کی سیاست اکھٹی ہوگئی ہے اور مخالفین اس مخالفت میں ایک ہوگئے ہیںاس نا اہلی سے نواز شریف کمزور ہوا ہے یا مضبوط فیصلہ عوام کرے۔

انہوں نے کہا کہ دو کیس چلے ایک نواز شریف کا بار بار چلا چار مرتبہ کیس چلا نیب میں مجھے لگتا ہے ان کو کچھ نہیں ملا عدالت میں نواز شریف کے خلاف گواہ کھڑے کئے جاتے ان کو نہیں پتہ کس چیز کی گھوائی دینی ہے عدالت میں ایک گواہ نے صاف کہا کہ شریف خاندان کے اکانٹ میں ایک بھی بے ضابطگی نہیں ہمارے کیس میں بعدی و نظر کی باتیں کی جارہی ہے خیالات پر کیس چل رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان سے جب عدالت نے کچھ پوچھا تو وہ کہتا ہے کہ دماغ میں چوٹ لگی مجھے کیچھ دیا دنہیں عمران خان کہتے ہیں آف شور کمپنی میں نے بنائی عدالت کہتی ہے یہ آپ کی نہیںعدالت عمران خان کے اثاثے ان سے بہتر جانتی ہے نیازی آف شور کمپنی کے بارے میں خان کہتے یہ میری کمپنی ہے عدالت کہتی ہے یہ تمھاری نہیں اس نا انصافی کا ان کو جواب دینا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کیئے گئے تمام وعدے پورے کیے ہیں چار سال نواز شریف نے دھرنے اور سازشیں برداشت کی اور سر پھینک کر کام کیا ہے نواز شریف جواب دے سکتا تھا کیوں کہ اس کی طاقت عوام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب اللہ کے حکم سے نواز شریف نے تمام وعدے پورے کردیئے تو یہ اداروںکے پیچھے چھپنے لگ گئے ہیںمر یم نواز نے کارکنوں سے پو چھا کہ کیا نواز شریف کا ساتھ دو گے دوہزار اٹھارہ میں ن لیگ کو کامیاب کرو گے جس پر کارکنوں نے ہاں کیا اور انکے حق میں نعر ے بازی کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ نیب عدالت میں گواہوں سے سوال کیے جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ہمیں نہیں پتہ کاغذات میں کیا لکھا ہے ،ہمیں یہ کاغذات پکڑائے گئے ہیں ،گواہوں کو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کس چیز کی گواہی دینے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دھرنوں اور سازشوں کا مقابلہ اپنے وعدے پورے کر کے کیا ،آج ملک میں دہشت گردی ختم ہو رہی ہے ،لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گیا ،کراچی میں امن آیا ،گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوئی ،دس ہزار کلو میٹر سڑکوں کا جال بچھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات