حاصل پور،پولیس تھانہ صدر کی کاروائیاں ۔ شراب کی چالو بھٹیاں پکڑ لیں

پیر 1 جنوری 2018 21:01

حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2018ء) پولیس تھانہ صدر کی کاروائیاں ۔ شراب کی چالو بھٹیاں پکڑ لیں۔ سکنہ پلہ سے دو سولیٹر۔ چک نمبر84فتح سے 105لیٹر شراب برآمد مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر حاصل پور نے منشیات کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے مختلف مقامات سکنہ پلہ سے دوسولیٹر شراب معہ چالوبھٹی اور چک نمبر84فتح سے 105 لیٹر شراب چالو بھٹی برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

فیاض احمد اے ایس آئی نے ہمراہ شیخ اشفاق احمد، بابر علی ودیگر پولیس نفری کے ساتھ شراب فروشوں ملزمان ممتاز عرف حاجی اور نواز مہیہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر فیاض احمد اے ایس آئی نے بتایاکہ ڈی پی او بہاولپور، ڈی ایس پی حاصل پوراور ایس ایچ او کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور شراب کشید کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور ان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں گی عوامی و سماجی حلقوں نے ان کے اقدامات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :