تحریک انصاف کے زیر اہتما م امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں دینے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی گھٹیا ذہنیت پر لعنت بھیجتا ہوں ٹرمپ افغانستان میں ہاری ہوئی جنگ اپنی ذلت رسوائی کا پاکستان سے بدلہ لینا چاہتا ‘اعجاز چوہدری

بدھ 3 جنوری 2018 23:12

تحریک انصاف کے زیر اہتما م امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں این اے 127کے کارکنوں اور پارٹی رہنمائوں نے اکبر چوک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں دینے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ اور ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین نے ٹرمپ کے پتلے کو نظر آتش کیا۔

مظاہرین اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اعجازا حمد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی گھٹیا ذہنیت پر لعنت بھیجتا ہوں ٹرمپ افغانستان میں ہاری ہوئی جنگ اپنی ذلت اور رسوائی کا پاکستان سے بدلہ لینا چاہتا ہے ، پاکستانی قوم اپنی سالمیت کا حفاظت کرنا جانتی ہے ، مودی اور ٹرمپ کی جارحیت کا پاک فوج منہ توڑ جواب د ے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پر امن قوم ہے جس نے دہشت گردی کی جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے ، وزارت خارجہ کا دنیا بھر میں مشن ناکام رہے جنہو ں نے پاکستان کا مقدمہ عالمی برادری میں نہیں لڑ سکے ، ٹرمپ یہ جان لے پاکستانی میزائلوں کی پہنچ امریکہ تک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ستر ہزار پاکستانی شہید ہوئے ، اربوں روپے کا نقصان ہوا ، امریکہ ایک ہزار بلین ڈالر افغانستان میں خرچ کر کے بھی جنگ ہار گیا ، بیس سالوں سے لاکھوں افغانیوں کو اپنے ملک میں پنا ہ دے رکھی ہے پاکستان نے بہترین ہمسایہ کا حق ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے پاکستانی غیر ت کو للکارا ہے آج کا احتجاج پاکستانیوں کے ضمیر کی آواز ہے ،روس کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کے بعد امریکہ پاکستان کو تنہا چھوڑ کر چلا گیا تھا ، عمران خان کا مئوقف سچ ثابت ہوا کہ ہمیں امریکی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا ، ٹرمپ نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے اوردنیا میں امن نہیں چاہتا ، موجودہ حکمران چو ر، ڈکیٹ ، بد دیانت ہے وہ ملک کا دفاع کیسے کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹوئٹ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہے ،ٹرمپ اور مودی امن دشمن ہیں نا اہل نواز شریف کی وجہ سے ٹرمپ کو آنکھیں دکھانے کی جرات پیدا ہوئی ،ٹرمپ افغانستان سمیت دیگر محاذوں پر بری طرح ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے ٹرمپ گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکمران ٹرمپ کی دھمکیوں کے حوالے سے فوری طور پر عالمی سطح پر اس اہم مسئلے کو اٹھائیں اور قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ٹرمپ کو دوٹوک جواب دیں حکمرانوںکی کمزوری کی وجہ سے ٹرمپ مسلسل پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہا ہے موجودہ حکمران ٹرمپ کے آگے لیٹے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹولا ملکی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے میں لگا ہوا ہے انہیں ملک کی خود مختاری اور سلامتی کی کوئی پروا نہیں پوری قوم متحد ہے ٹرمپ کی دھمکیوں سے پاکستانی قوم مرغوب نہیں ہونے والی بلکہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے ٹرمپ نے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی یکسر فراموش کر دیا ہے دہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ٹرمپ کو افغان بارڈر پر دہشتگردی کی کاروائیاں نظر نہیں آتیں آئے روز پاکستانی جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں ٹرمپ دھمکیاں دینے سے باز رہے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ سلامت نہیں رہے گی پاکستانی قوم اپنے وطن کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔