بھارتی فوج کی ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ جاری

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرظفروال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ،3 شہری زخمی ہوگئے،پاکستانی فوج نےجوابی کاروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور2زخمی کردیے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 جنوری 2018 14:20

بھارتی فوج کی ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری پربلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری 2018ء) : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرسیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج ورکنگ باؤنڈری پرظفر وال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی،بھارتی فورسز نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجہ میں3 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فورسز نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان فورسز نے بھارتی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی۔ پاکستانی فوج کی جوابی کاروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 2زخمی کردیے گئے۔