غیر منصفانہ حلقہ بندیوںکے باعث ایک ٹولہ کئی دہائیوں سے شہر پر مسلط ہے ، سنیٹرشاہی سید

کراچی کی حلقہ بندیاں آمرانہ ادوار میں ہوئی ہیںاور اس سے سب زیادہ مستفید بھی ڈکٹیٹر ز کے حواری ہوئے ہیں، صدر اے این پی سندھ

جمعہ 5 جنوری 2018 22:46

غیر منصفانہ حلقہ بندیوںکے باعث ایک ٹولہ کئی دہائیوں سے شہر پر مسلط ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ قومی حقوق کے کے تحفظ کے لیے موثر پارلیمانی نمائندگی ناگزیر ہے شہر میں غیر منصفانہ حلقہ بندیوںکے باعث ایک ٹولہ کئی دہائیوں سے شہر پر مسلط ہے کراچی کی حلقہ بندیاں آمرانہ ادوار میں ہوئی ہیںاور اس سے سب زیادہ مستفید بھی ڈکٹیٹر ز کے حواری ہوئے ہیںبد قسمتی سے ہم نے بھی ووٹ کی اہمیت کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے کئی دہائیوں کی بد امنی غیر منصفانہ حلقہ بندیوں اور ایک ٹولے کو مسلط کرنے کا شاخسانہ ہے کراچی کسی ایک قومی اکائی پر مشتمل شہر نہیں بلکہ ملک کی تمام قومیتوں کا مشترکہ گلدستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچا خان مرکز میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری ،عالم زیب الائی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ، انہوں نے مذید کہا کہ خداراماضی کی غلطیاں نا دہرائی جائیں شہر کی خون آشام ماضی سے سبق لیا جا ئے ،مردم شماری کے نتائج پر ہمارے بھی شدید تحفظات ہیں مگر مردم شماری کا انعقاد ایک آئینی و قانونی ضرورت ہے مردم شماری کے نتائج کو متنازعہ بنانا کسی طور سسٹم کے لیے بہتر نہیں تھا ہم نے شدید تحفظات کے باوجود سسٹم کے مفاد میں مردم شماری کے نتائج کو قبول کیا ہے انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا یہ دیرینہ موقف رہا ہے کہ کراچی کسی مخصوص ٹولے یا گروہ کا شہر نہیں ہے کراچی کئی قومیتوں پر مشتمل شہر ہے اور کوئی بھی جماعت تمام قومیتوں کی کلی نمائندہ جماعت نہیں ہوسکتی مردم شماری کے حتمی اعداد و شمار اور مجوزہ حلقہ بندیوں کے طریقہ کار گہری نظر رکھے ہوئے ہیںوقت و حالات تبدیل ہو چکے ہیںکراچی کے زمینی حقائق کافی بدل چکے ہیںحالیہ مردم شماری کے اعداد و شمارکی روشنی میںمنصفانہ حلقہ بندیاں کی جائیںحالیہ مردم شماریی کے ابتدائی اعداد و شماراور کئی ادوار میں ایوانوں میں نمائندگی کے اعداد و شمار ایک دوسرے سے قطعی برعکس ہیںایسا مکینزم ترتیب دیا جائے کہ تمام قومیتوں کی منصفانہ نمائندگی ایوانوں میں ممکن بنائی جاسکے انہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے قومی حقوق کے تحفظ کے لیے نا پہلے کسی قسم کی قربانی سے دریغ کیا تھا نا آئندہ کرے گی موجودہ وقت میںمنصفانہ حلقہ بندیاں ہمارے سب سے اہم قومی مسئلہ ہے ماضی کے غلط فیصلوں کے باعث ہم ترقی کی دوڑ میں دیگر اقوام سے بہت پیچھے رہ گئے ہیںاگر دوبارہ ہمارے قومی وجود پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تو اے این پی اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی اور کسی بھی ظالمانہ اقدام کے خلاف بھر پور قانونی و آئینی جنگ لڑے گی ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری کے اعداد و شمار کی روشنی میں منصفانہ حلقہ بندیاں کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :