اسلامیہ کالج یونیورسٹی ،کلاس فور ملازمین کے انتخابات 16جنوری کو ہوںگے

ہفتہ 6 جنوری 2018 22:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2018ء)اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے کلاس فور ملازمین کے انتخابات 16جنوری کو ہوںگے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8جنوری ہے۔مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائیگی۔