سی پیک منصوبہ کے تحت ملک میں معاشی انقلاب کا آغازہوگا،حاجی اکرم مغل

اتوار 7 جنوری 2018 12:46

قصور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2018ء) مرکزی صدرانجمن تاجران قصورحاجی اکرم مغل نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین‘پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی صنعتی زونز کے قیام سے ملک میں معاشی انقلاب اوراقتصادی استحکام کا آغازہوگاجبکہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ حکومت کا سب سے بڑاکارنامہ ہے جس سے توانائی کا بحران ختم ‘تباہ حال ‘ملکی انفراسٹرکچر بحال ہوگا‘منصوبوں پر برق رفتاری سے کام جاری ہے جس کا فائدہ آئندہ چندماہ میں ملک وقوم کو ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت اقتصادی زونزقائم ہونے کا فائدہ نہ صرف چین بلکہ پاکستان کو بھی ہوگا‘گوادربندرگاہ کے فعال ہونے سے ملک میں تباہ ہونیوالا مال بیرون ملک برآمد کرکے ملک کو کثیرزرمبادلہ حاصل ہوگااوربڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ کوکنٹرول کرنے میں بھی مددملے گی۔

متعلقہ عنوان :