ملتان کے بعد کراچی پر موسمی انفلوئنزا کا حملہ، 28 کیسز سامنے آگئے
کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ،ْ طاہر عزیز
منگل 9 جنوری 2018 14:11
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ہسپتال کے علاوہ کسی اور سرکاری یا نجی ہسپتال نے ایچ ون این ون انفلوئنزا کے کیس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
طاہر عزیز نے کہا کہ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز سامنے آنے کے بعد تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر انہیں فلو کی علامات محسوس ہوں تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ عام لوگ بھی فلو سے متاثرہ شخص سے خود کو دور رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں اب ایسے ماسک دستیاب ہیں جن کی مدد سے وائرس کو چھینک یا کھانسی وغیرہ کے ذریعے دوسرے شخص میں منتقل ہونے سے روکا جاسکتا ہے جبکہ متاثرہ شخص کو چاہیے کہ وہ ہر تھوڑی دیر بعد معیاری صابن سے ہاتھ دھوئے تاکہ وائرس خاندان کے دوسرے افراد میں منتقل نہ ہوسکے۔جنوبی پنجاب میں موسمی انفلوئنزا اب تک 17 افراد کی جان لے چکا ہے، انتقال کرنے والوں میں 12 کا تعلق ملتان سے، 3 کا مظفر گڑھ جبکہ 2 کا تعلق وہاڑی اور راجن پور سے ہے۔سیزنل انفلوئنزا سے ہونے والی اموات میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جن میں 2 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 7 مرد بھی اسی مرض کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیزنل انفلوئنزا سے بچنے کیلئے ہر سال ماہ اکتوبر میں ویکسینشن کروانی چاہیے کیونکہ یہ ویکسین 15 روز بعد اپنا اثر دکھانا شروع کرتی ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق وسط دسمبر سے انفلوئنزا کا سیزن شروع ہوتا ہے اور وسط جنوری تک جاری رہتا ہے البتہ اگر بارش ہو جائے تو یہ وائرس مر جاتا ہے ،ْپنجاب میں سیزنل انفلوائنزا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے 4 ڈاکٹرز بھی اسی مرض سے متاثر ہو کر ہسپتال کے علیحدہ وارڈز میں زیر علاج ہیں ،ْاب تک موسمی انفلوائنزا کی علامات والے 114 مریض نشتر اسپتال لائے جاچکے ہیں جن میں سے 54 مریضوں میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 6 متاثرہ افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب
-
ہم چاہتے ہیں ترکی کی کمپنیاں سندھ میں سرمایہ کاری کریں، مراد علی شاہ
-
ہمارے پاس سیکریٹریٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، بیرسٹرگوہر
-
حافظ آباد،گیس لیکیج سے دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، 2 شدید زخمی
-
اب ان کے پاس ایک آپشن ہے کہ ہمیں قتل کردیں، رئوف حسن
-
بھارت سے رہائی پاکر وطن واپس آنے والا نوجوان 28روز بعد انتقال کر گیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا میرپورماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار
-
متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 10بلین ڈالر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے، رانا مشہود خان
-
حافظ نعیم الرحمن کا پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ ،خیریت دریافت کی
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرگارمنٹ سٹی کے قیام کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے والی کمیٹی کا چوتھا اجلاس
-
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا صوابی کی مختلف تحصیلوں کے دفاتراور رقوم کی تقسیم کے لئے قائم ڈسٹری بیوشن سینٹرز ک ادورہ
-
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پرزیارت پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.