کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،کمشنر کراچی اعجازاحمدخان

نجی شعبہ اور این جی اوز تعاون کریں ان کی حو صلہ افزائی کی جاے گی،54 ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

جمعہ 12 جنوری 2018 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کو مستحکم کر نے کی کوششوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھر پور طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی اور فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیکھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کے جارہے ہیں۔غیر سرکاری تنظیمویں اور نجی شعبہ کا تعاون اس ضمن میں قابل قدر ہے وہ کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ54نیو جوبلی ٹیبل ٹینس چیمپین شپ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں تعاون کر نے والے نجی ادارون اور غیر سرکاری تنظیموں کی ہر ممکنہ حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو چاہیے کہ وہ اپنے سماجی بہتری CSRپروگراموں میں کھیلوں کو بھی ترجیحی طور پر شامل کریں۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیوں سے معاثرہ میں نوجوانوں کو صحت مند تفریحکے مواقع ملتے ہیں اور معاثرہ میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی مین ماضی کی رونقین بحال کر نے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ ان کو ششوں مین انتظامیہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر نے کے لیئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔کمشنر نے ٹیبل ٹینس چیمپن شپ کے انعقاد پراسلامیہ کلب کی تعریف کی ۔ انھوں نے کہا کہ دیگر ادارے بھی کھیلوں کے فروغ کی ان کوششوں کو بڑھائیں اس سے شہر کے امن کو مستحکم کر نے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گی اور دنیا میں کراچی کو مثبت امیج قائم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :