وزیر اعلی زینب قتل کیس کی خود نگرانی کر رہے ہیں ،ز ینب قتل کیس کی جدید خطوط پر تفتیش جاری ہے جلد بریک تھرو ہوگا‘پنجاب حکومت
شواہد کی جانچ کے بعد مشتبہ شخص کے قریب پہنچ گئے ہیں ،کوئی ایک شخص ہے جو تسلسل کے ساتھ بچیوں کو اغوا ء کے بعد قتل کر رہا ہے زینب کے اہلخانہ کے دکھ کا مداوا صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ ہم ملزم تک پہنچیں اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے کہ جب ہم فوکس تحقیقات کریں صوبائی وزراء رانامشہود احمد خان، خواجہ عمران نذیر کی پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعہ 12 جنوری 2018 17:48
(جاری ہے)
اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ،وسیم اختر شیخ،رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں،صدر بارایسوسی ایشن قصور ملک ریاض احمد خاں،حاجی صفدر انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں، زینب قتل کیس کی جدید خطوط پر تفتیش جاری ہے اور جے آئی ٹی نے بھی اپنا کام شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ بہت جلد اس کیس میںبریک تھرو ہوگا ۔نہ صرف قاتل کو نشان عبرت بنائینگے بلکہ آئندہ بھی ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت موثر حکمت عملی بنا رہی ہے ۔ صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ہسپتالوں سمیت دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے ملک سے مخلص نہیں ہیں ہم سب کو ملکر ان چند شر پسند عناصر کا مقابلہ کرنا ہے اور شہر میں امن کی فضا کو دوبارہ بحال کرنا ہے ۔ زینب کی موت پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور مقتولہ کے قاتلوں کو کیس صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ متعلقہ ادارے زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ جدید خطور پر جاری تفتیش میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جلد زینب کا قاتل قانون کے شکنجے میں ہوگا۔ ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ جلد از جلد زینب کے قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے یہی وجہ ہے کہ وزراء قصور میں موجود ہیں اور اس سلسلے میں جاری تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قصور کی سیاسی قیادت اس سانحہ پر افسردہ ہے اور شہر کی سیاسی،سماجی تنظیموں ، تاجروں ، وکلاء اور صحافی برادری کیساتھ ملکر شہر کی فضا ء کو شر پسند عناصر سے پاک کرنے اور اسے امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے پر امن رہنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی تا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تمام توجہ زینب کے قاتل کو گرفتار کرنے پر لگا سکیں ۔ ملک احمد خاں نے مزید کہا کہ میڈیا سمیت تمام طبقات کو روزانہ کی بنیاد پر اس کیس میں ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ رکھا جائیگا تا کہ شر پسند عناصر کو جھوٹا پراپیگنڈاکرنے کا موقع نہ مل سکے ۔ انہوںنے کہاکہ زینب قتل کیس میں لیڈ ملی ہے اور امید ہے کہ جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے ،کوئی ایک شخص ہے جو تسلسل کے ساتھ بچیوں کو اغوا ء کے بعد قتل کر رہا ہے،شہادتوں کی بنیاد پر لگتا ہے کہ قصور میں زیادتی کا شکار ہونے والی 7 سالہ بچی زینب کا قاتل کوئی سیریل کلر ہے۔انہوںنے کہا کہ شواہد کی جانچ کے بعد مشتبہ شخص کے قریب پہنچ گئے ہیں اور 24 گھنٹے میں ہونے والی تحقیقات سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.