مولانا فضل الرحمان کا بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ کو فون

بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر مبارکباد دی

جمعہ 12 جنوری 2018 23:15

مولانا فضل الرحمان  کا  بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ کو فون
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو فون کرکے ان کو بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا مسلم لیگ (ن) اورمتحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر بہترین فیصلے کریں گے اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر صوبہ میں امن ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :