شادی شدہ خاتون کو اس کے حقیقی بھائی نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا

جمعہ 12 جنوری 2018 23:19

چنیوٹ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) تھانہ لنگرآنہ کے نواحی علاقہ چک نمبر156ساہمل کی رہائشی انیس سالہ کلثوم بی بی کو اس کے حقیقی بھائی عمران نے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا پولیس تھانہ لنگرانہ ملزم عمران کو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی ہے پولیس تھانہ لنگرانہ کے مطابق کلثوم بی بی نے ایک سال قبل عمردارز نامی شخص کے ساتھ فرار ہوکر شادی کرلی تھی لیکن دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا اور معاملہ طلاق تک جا پہنچا جس پر کلثوم بی بی طلاق لینے کے بعد واپس اپنے میکے آگئی اورایک ہفتہ قبل وہ دوبارہ عمردارز کے ساتھ گھر سے فرار ہوگئی جس پر کلثوم کا بھائی عمران پنچائیت کے ذریعے اسے واپس گھر لایا اور اسے سمجھانے لگا تو دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور عمردارز نے کلہاڑی کے وار کرکے کلثوم کو قتل کردیا پولیس تھانہ لنگرانہ نے عمران کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :